تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

حرم مکی میں عمرہ زائرین کی تعداد ایک لاکھ تک بڑھا دی گئی

سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجدالحرام میں روزانہ کی بنیاد پر عمرہ زائرین کی تعداد بڑھا کر 1لاکھ کر دی۔

کورونا وبا کے دوران صحت کی سلامتی و تحفظ کی صورتحال میں مزید بہتری آنے پر یومیہ بنیادوں پر عمرہ ‏زائرین کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا ہے۔

وزارت حج و عمرہ نے مسجدالحرام میں روزانہ کی بنیاد پر عمرہ زائرین کی تعداد ایک لاکھ تک بڑھا دی ہے جب ‏کہ حرم مکی میں نمازیوں کی تعداد بھی 60ہزار کر دی گئی۔

مسجدالحرام میں حفاظتی تدابیر، ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنانےکی ہدایات کی گئی ہے اور پہلے کی طرح ‏سعودی شہری، غیرملکیوں کو توکلنا ایپ کے ذریعے عمرہ اور نمازوں کے وقت لینا ہوں گے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ زائرین کے اضافےکیلئے پیشگی تیاریاں مکمل کر لی ہے۔ مطاف میں اضافی ٹریکس اور ‏مصلوں میں گنجائش موجود ہے۔

اسی طرح معذور اور معمر افراد کے مناسک کی ادائیگی کیلئے خصوصی راستےکھول دئیےگئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -