تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

فلسطین میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 91 ہوگئی

یروشلم : کرونا وائرس کی موذی وبا نے فلسطین میں بھی پنجے گاڑنا شروع کردئیے، متاثرین کی مجمودی تعداد 91 ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برسوں سے اسرائیلی ظلم و بربریت کے شکار ملک فلسطین میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا۔

فلسطینی حکام کی عالمی برادری سے طبی امداد کا مطالبہ کیا ہے، فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے باعث طبی سامان کی قلت ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی ریاست اسرائیل میں بھی کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 3035 تک پہنچ گئی ہے۔

کرونا وائرس: ہلاکتیں 24 ہزار 89 ہوگئیں، 5 لاکھ 32 ہزار متاثر

نئے اور مہلک وائرس COVID 19 دنیا کے 199 ممالک تک پھیل گیا ہے، ہلاکتیں بڑھ کر 24 ہزار 89 ہوگئیں، جب کہ 5 لاکھ 32 ہزار 237 افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، دوسری طرف صحت یاب افراد کی تعداد بھی بڑھ کر ایک لاکھ 24 ہزار 331 ہو گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -