تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

یوکرین کے 4 علاقوں کی روس سے الحاق کی سرکاری تقریب آج ہوگی

یوکرین کے 4 علاقوں کی روس سے الحاق کی سرکاری تقریب آج ہوگی، صدر پیوٹن الحاق کی دستاویز پر دستخط کریں گے۔

روسی صدارتی محل کے ترجمان کریملین کے مطابق ریفرنڈم کے نتیجے میں یوکرین کے چار ریجنز خیرسون، زاپوریزیا، ڈونیسک اور لوہانسک کی روس سے الحاق کی سرکاری تقریب آج ہوگی، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ان علاقوں کی روس میں شمولیت کی دستاویز پر دستخط کریں گے۔

واضح رہے کہ چاروں ریجن کے عوام نے 23 اور 27 ستمبر کے درمیان ہونے والے ریفرنڈم میں روس میں شامل ہونے کے لیے ووٹ دیا تھا۔

ریفرنڈم کے ابتدائی نتائج کا روس کے سرکری میڈیا نے اعلان کردیا ہے۔ جس کے مطابق خیرسون، زاپوریزیا، ڈونسک اور لوہانسک کی روس سے الحاق کی درخواست پر 96 فیصد عوام نے اس کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

دوسری جانب یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین کے چار علاقوں کے روس سے الحاق کے ریفرنڈم کے نتائج ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاروں علاقے یوکرین کا حصہ تھے اور رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرینی صدر کا ریفرنڈم کے نتائج ماننے سے انکار

امریکا نے بھی اس حوالے سے یوکرین کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل یوکرین میں شرمناک ریفرنڈم پر روس کی مذمت کرے۔

Comments

- Advertisement -