پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

افغانستان کی صورت حال پر اسلامی تعاون تنظیم کا بھی ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ: اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) کا کہنا ہے کہ افغانستان کی بدلتی صورت حال پر نظر رکھی جارہی ہے۔

تنظیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق افغانستان میں فریقین عوام کے مفاد کو سب سے اوپر رکھیں، افغانستان میں فریقین تشدد بند کرکے مذاکرات شروع کریں۔

او آئی سی نے زور دیا کہ افغان عوام کی امنگیں پوری کرنے کے لیے امن قائم کیا جائے، اسلامی تعاون تنظیم افغانستان میں جلد امن وامان کی بحالی چاہتی ہے، او آئی سی آزمائش کی اس گھڑی میں افغانستان کے ساتھ ہے۔

دوسری جانب یورپی یونین کے محکمہ خارجہ امور نے بھی افغانستان کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا۔

امریکی فوجیوں کے انخلا کے اپنے فیصلے پر سختی سے کھڑا ہوں، صدر بائیڈن

یورپین یونین کا اپنے اعلامیہ میں کہنا ہے کہ طالبان افغانستان چھوڑنے والوں کو سہولت فراہم کریں۔ سڑکیں، ہوائی اڈے اور بارڈر کراسنگ کھلی اورامن قائم کیا جائے۔

اعلامیہ کے مطابق افغان عزت کے ساتھ رہنے کے مستحق ہیں، عالمی برادری مدد کیلئے تیار ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں