تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اومیکرون وائرس ایک اور خلیجی ملک پہنچ گیا

کویت سٹی: عالمی کورونا وبا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کا کویت میں پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویت میں اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا، وائرس کی نئی قسم کی تصدیق یورپی شہری میں ہوئی جو جنوبی افریقا سے آیا تھا۔

کوروناوائرس کی نئی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے، اومیکرون ویرینٹ اب تک 57ممالک میں پہنچ چکا ہے۔

Nurses await to admit expatriates in a makeshift coronavirus testing centre at the Mishref Fair Grounds in Kuwait city, Kuwait March 12, 2020. REUTERS/Stephanie McGehee

کورونا وائرس کی تبدیل شدہ شکل اومیکرون کے پھیلاؤ کے حوالے سے دنیا بھر میں خدشات بڑھ رہے ہیں۔ حالیہ دنوں اس ویرینئٹ سے متاثرہ ایک مریض کی سعودی عرب میں بھی تشخیص ہوئی۔

متاثرہ شخص ایک سعودی شہری ہے جو ایک شِمالی افریقی ملک سے سعودی عرب پہنچا تھا۔ بعد ازاں مذکورہ شخص اور اس کے ساتھ سفر کرنے والوں کو قرنطینہ کیا گیا۔

موجودہ صورت حال کے تناظر میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ دیگر خلیجی ممالک میں بھی نئے ویرینٹ کے پھیلنے کا خدشہ ہے، ممکنہ طور پر دیگر ملکوں میں بھی اومیکرون کی تشخیص ہوگی۔

Comments

- Advertisement -