The news is by your side.

Advertisement

نوازشریف اور ان کے خاندان کی قسمت میں صرف جلا وطنی یا جیل ہے: فیصل واوڈا

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس اینٹی پاکستان کانفرنس تھی، نوازشریف نے عدلیہ اور پاک فوج کے خلاف زہر اگل کر بھارت کو خوش کیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فیصل واوڈا نے ٹوئٹ کیا کہ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے جو اس ملک کی محافظ ہے، عمران خان محب وطن لیڈر ہیں جواداروں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے مفاد کے لیے نہیں بلکہ صرف پاکستان کیلئے کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ کل پوری قوم نے نواز شریف کا اصلی چہرہ، بیماری کے ڈرامے اور بزدلی دیکھی، نوازشریف اور ان کے خاندان کی قسمت میں صرف جلا وطنی یاجیل ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن کی جانب سے کل جماعتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں میاں نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری نے بھی خطاب کیا تھا۔

اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس، حکومتی وزرا کا ردعمل بھی آگیا

ردعمل میں وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ابو بچاؤ مہم کی اور قسط فلاپ ہوگئی، میڈیا کی آزادی کا ثبوت ہے کہ نواز شریف کی تقریربراہ راست دکھائی گئی، نوازشریف کہتے ہیں 33سال ملک میں آمریت رہی، یہ نہیں بتایا ان سالوں میں 15سال وہ خوداس سسٹم کا حصہ رہے۔

علاوہ ازیں دیگر حکومتی وزرا نے بھی اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں