The news is by your side.

Advertisement

پی ایس ایل 6 کی افتتاحی تقریب استنبول میں شوٹ ہوگی

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کی افتتاحی تقریب ترکی کے شہر استنبول میں شوٹ ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل 6 کی افتتاحی تقریب استنبول میں شوٹ ہوگی جس کے لیے آفیشل گانے کی کاسٹ ترکی پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں افتتاحی تقریب منعقد نہیں ہوگی، افتتاحی تقریب استنبول میں ریکارڈ کرکے کراچی میں ایل ای ڈیز پر نشر کی جائے گی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بائیو ببل ہونے کی وجہ سے افتتاحی تقریب منعقد نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 6 کا آغاز 20 فروری کو کراچی میں ہوگا، پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل6 کو کامیاب بنانے کیلیے بڑا فیصلہ

علاوہ ازیں پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

پی ایس ایل 6 میں شرکت کے لیے کراچی کنگز کے کولن انگرام، ہیڈ کوچ ہرشل گبز، چیڈویک والٹن اور نور احمد کراچی پہنچ گئے ہیں جب کہ اسلام آباد یونائٹیڈ،کوئٹہ گلیڈایٹرز اورلاہور قلندر کے کھلاڑی بھی کراچی آئیں گے۔

پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی بھی کراچی پہنچ گئے جب کہ پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض، شعیب ملک،امام الحق اور کامران اکمل نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں