جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

خیبر پختونخوا اسمبلی کو بچانے کیلیے اپوزیشن متحرک

اشتہار

حیرت انگیز

خیبرپختونخوا اسمبلی کو تحلیل سے بچانے کیلیے اپوزیشن حرکت میں آگئی اور آج حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تمام اسمبلیوں سے نکلنے کے اعلان کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے کے لیے اپوزیشن حرکت میں آگئی ہے۔ ترجمان ن لیگ کے پی اختیار ولی کے مطابق اسمبلی کے اپوزیشن اراکین کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بادام نہیں توڑ سکتے وہ اسمبلی کیا توڑیں گے۔ کے پی اسمبلی 4 کروڑ عوام کی امانت ہے اور ہم اس امانت کا دفاع کریں گے۔

اختیار ولی نے کہا کہ ہم اسمبلی کو بچانے کے لیے ہر اقدام کریں گے۔ وزیراعلیٰ کے پی کیخلاف عدم اعتماد جمع کرائیں گے اور عدالت سے بھی رجوع کرسکتے ہیں۔ اگر پی ٹی آئی اسمبلی سے مستعفی ہوئی تو نیا قائد ایوان منتخب کرلیں گے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے گزشتہ روز پنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کے جلسے میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے تمام اسمبلیوں سے باہر آنے اور پنجاب، کے پی، جی بی اسمبلیوں کے تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

عمران خان نے کہا تھا کہ آج ہم اسلام آباد بھی جا سکتے تھے لیکن ملک میں تباہی مچانے سے بہتر ہے کہ ہم اس نظام کا حصہ نہ رہیں۔ پارلیمنٹری پارٹی سے مشاورت کے بعد تاریخ کا جلد اعلان کریں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں