تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

28 کروڑ ڈالرز کے بِٹ کوائنز مالک کو بڑا دھچکا، سر پکڑ کر بیٹھ گیا

لندن: برطانیہ میں آئی ٹی انجینیئر نے غیردانستہ طور پر 7500 بٹ کوائنز کچرے میں پھینک دیے جن کی مالیت ابھی تقریباً 28 کروڑ ڈالرز بنتی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہویلز نامی انجینیئر کے ایک ہارڈ ڈرائیو میں 7500 ڈیجیٹل کرنسی (بٹ کوائن) تھی جو اس نے 2013 میں آفس کی صفائی کے دوران غلطی سے کچرے کے ڈبے میں ڈال دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ماضی میں بٹ کوائن کی کوئی خاص قدر نہیں تھی لیکن حالیہ دور میں اس ڈیجیٹل کرنسی کو پر لگ گئے ہیں، آئی ٹی انجینیئر کو 2013 میں کی گئی اپنی غلطی پر پچھتاوا ہے۔ ہویلز نے کوڑے کے مراکز سے ہارڈ ڈرائیو کو ڈھونڈے کی اجازت چاہی لیکن حکومت نے انکار کردیا۔

انجینیئر کا کہنا ہے کہ اس نے 2009 میں بٹ کوائن کرنسی میں حصہ لیا، میرے پاس دو ایک طرح کے ہارڈ ڈرائیو تھے، 2013 میں غیردانستہ طور پر بٹ کوائنز والا ہارڈ ڈرائیو کوڑے میں ڈال دیا۔

بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اس نے بتایا کہ جس ہارڈ ڈرائیو کو پھینکا اس میں کرپٹو کرنسی تک رسائی حاصل کرنے والی خفیہ پن موجود تھی، میں سالوں بعد بھی اپنی کرنسی حاصل کرسکتا ہوں لیکن اس کے لیے ہارڈ ڈرائیو کا ہونا ضروری ہے۔

ہویلز نے حکومت کو رقم کا 25 فیصد دینے کی بھی آفر کی لیکن اس کے باوجود انہیں کوڑے سے ہارڈ ڈرائیو ڈھونڈنے کی اجازت نہیں ملی۔ حکام کا کہنا ہے کہ کوڑے کے ڈھیر کی کھدائی پھر دوبارہ اسے بند کرنے کے عمل پر لاکھوں پاؤنڈ کی لاگت آسکتی ہے جبکہ اس ہارڈ ڈرائیو کے ملنے کے ٹھوس شواہد بھی نہیں ہیں۔

Comments

- Advertisement -