کراچی: ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، پاکستانی روپیہ کارکردگی کے حوالے سے تیسری بہترین ایشیائی کرنسی بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپیہ کارکردگی کے حوالے سے تیسری بہترین ایشیائی کرنسی بن گیا، ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر سات ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔
ڈھائی ماہ میں روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے تین اعشاریہ ایک فیصد اضافہ ہوا ہے۔
- Advertisement -
ماہر معیشت مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی سے مہنگائی اور قرضوں کے بوجھ میں کمی میں مدد ملے گی، ترسیلات زر میں اضافے کی وجہ سے روپیہ مستحکم ہو رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈالر کی قدر دیگر ممالک کی کرنسی کے مقابلے میں بھی کم ہوئی ہے۔