تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

اڑتے جہاز میں مسافر کے ہوش اڑ گئے، وجہ کیا بنی؟

اوٹاوا: لبنان سے کینیڈا پہنچنے والے مسافر نے جہاز کی کھڑکی ٹوٹی ہوئی دیکھی تو آسمان سرپر اٹھا لیا، طیارے کے عملے نے نوجوان کے تحفظات دور کیے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں ایک مسافر جہاز میں دوران سفر سو رہا تھا لیکن جب اس کی آنکھ کھلی تو اسے طیارے کی کھڑکی ٹوٹی ہوئی نظر آئی جس پر اس نے فوراً عملے کو مطلع کیا۔

رپورٹ کے مطابق 20سالہ کارل ہیڈڈ نامی نوجوان لبنان سے کینیڈا پہنچا تھا اور اب ٹورنٹو سے مونٹریال جا رہا تھا جب راستے میں اسے نیند آ گئی اور جب وہ بیدار ہوا تو کیا دیکھتا ہے کہ اس کی سیٹ کے ساتھ والی کھڑکی کے شیشے میں ایک بڑی دراڑ پڑ چکی تھی، مسافر کے ہمراہ اس کی بہن بھی تھی۔

نوجوان نے مذکورہ ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کی جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔ مسافر کی جانب سے اس شکایت کے بعد دیگر مسافروں میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی تاہم عملے نے تمام شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ یہ کھڑکی نہیں بلکہ اس کا اندونی حصہ جزوی طور پر متاثر ہے لہذا خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔

نوجوان کا کہنا تھا کہ میری حالت تو کچھ ایسی ہو گئی تھی کہ 10منٹ کے لیے مجھے ایک چھوٹا سا ہارٹ اٹیک آگیا۔ پائلٹ نے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد لینڈنگ کروائی۔

@karlll_

once upon a time ##fyp ##viral ##plane

♬ How You Like That – BLACKPINK

Comments

- Advertisement -