تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ایئر لائن کے تحائف دینے پر مسافر عدالت پہنچ گیا، فیصلہ کیا آیا؟

نجی ایئر لائن کی جانب سے دوران پرواز تحائف دینے پر ایک مسافر نے عدالت کا رخ کرلیا اور ایئر لائن پر ہی مقدمہ درج کرا دیا۔

یہ حیرت انگیز واقعہ متحدہ عرب امارات میں پیش آیا ہے جہاں ابوظہبی کی ایک فیملی اور سول کورٹ میں مسافر نے نجی ایئر لائن کے خلاف اپنی نوعیت کا عجیب مقدمہ درج کرایا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق عدالت میں مسافر نے درحواست دی کہ مذکورہ ایئر لائن نے میرے بچوں کو پرواز کے دوران ایسے غیرم عیاری تحائف دیے جن سے ان کے پاسپورٹ بھی خراب ہوگئے ہیں لہذا ایئر لائن سے 10 ہزار درہم ہرجانہ اور مقدمے کے اخراجات دلوائے جائیں۔

درخواست گزار کے مطابق دوران پرواز ایئر ہوسٹس نے جو تحائف تقسیم کیے وہ اس ایئر لائن کی تشہیر کے لیے تھے۔ تحائف میں رنگین کتابچے اور پاسپورٹ کور شامل تھے، جن پر ڈزنی لینڈ اسٹارز کی تصاویر بنی ہوئی تھیں۔ بچوں نے یہ کور اپنے پاسپورٹس پر لگا لیے جب گھر جاکر دیکھا تو پاسپورٹ خراب ہوچکے تھے۔

مسافر نے عدالت میں مذکورہ ایئر لائنز میں اپنی بکنگ اور پاسپورٹ کی تصاویر دعوے کے ثبوت کے طور پر پیش کیں۔

دوسری جانب ایئرلائن کے وکیل نے عدالت سے کیس مسترد کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مسافر کا اپنے بچوں کو تحفے میں دیے گئے کور پاسپورٹ پر چڑھانے کی اجازت دینا خود ان کی غلطی تھی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مقدمہ خارج کر دیا اور مدعی کا کوئی بھی مطالبہ تسلیم نہیں کیا۔

Comments

- Advertisement -