جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

مسافر پھر نئی مشکل میں پھنس گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی سے پشاور جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث مسافر رل گئے۔

تفصیلات کے مطابق شہرقائد سے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز فنی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایئرپورٹ ذرایع کا کہنا ہے کہ نجی ایئرلائن کی پرواز 9بجے روانہ ہونا تھا لیکن جہاز میں فنی خرابی کے سبب پرواز تاخیر کا شکار ہوئی، مسافروں کو متبادل طیارے کے ذریعے بھیجا جائے گا۔

ایئرلائن انتظامیہ نے بتایا کہ پرواز کے مسافروں کو لاونج میں سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، انہیں متبادل پرواز کے ذریعے پشاور روانہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ جہاز میں خرابی کے باعث ماضی میں بھی کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوچکی ہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں