اتوار, جنوری 18, 2026
اشتہار

گھر میں کسی کو کینسر ہوجائے تو تمام اہل خانہ یہ کام لازمی کریں

اشتہار

حیرت انگیز

کینسر ایک ایسی بیماری ہے جس میں انسان روز جیتا اور روز مرتا ہے، جب مریض کا مدافعتی نظام کینسر اور علاج سے کمزور ہوجاتا ہے تو مزید بیماریوں کے حملوں سے محفوظ رہنا ناممکن ہوجاتا ہے۔

جسم میں بیکٹیریا، پیراسائٹس یا وائرس کے خلاف کم دفاع ہوتا ہے جو کھانے میں پائے جاسکتے ہیں۔ کھانے اور مشروبات میں موجود جراثیم بعض اوقات معدے (جی آئی) کی نالی کی بیماری یا انفیکشن کا سبب بن سکتے ہیں اس قسم کی بیماری کو غذائی بیماری یا فوڈ پوائزننگ کہا جاتا ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کینسر سے احتیاط اور اس سے بچاؤ سے متعلق ہدایات بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کینسر کا علم یا تشخیص جلدی ہوجائے تو اس کا علاج اور اسے جسم سے نکالنا آسان ہوتا ہے، انہوں نے بتایا کہ اگر گھر کے کسی فرد کو کینسر تشخیص ہوا ہے تو گھر کے دیگر افراد خصوصاً مریض کی عمر سے دس سال بڑے اور دس سال چھوٹے افراد کی انڈو اسکوپی لازمی کرانی چاہیے۔

ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے بتایا کہ اگر پاخانے میں خون کی شکایت ہو تو زیادہ تر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ بواسیر ہے اور فٹ پاتھوں اور دکانوں پر بیٹھے نام نہاد حکیموں اور عطائی ڈاکٹروں کے ہاتھوں بے وقوف بن جاتے ہیں۔ حالانکہ وہ بواسیر نہیں کینسر کی ہی ایک قسم ہے جس کا فوری معائنہ کرنا لازمی ہے۔

کینسر سے بچاؤ کیلیے اپنے طرز زندگی اور غذاؤں پر خصوصی توجہ دینا ہوگی جس کیلیے کچھ اشیا سے مکمل پرہیز کرنا ہوگا جس میں تمباکو نوشی، شراب نوشی، خراب خوراک کا استعمال ، اور ورزش سے دور رہنا وغیرہ شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمباکو نوشی پھیپھڑوں، گلے اور دیگر کینسر کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے جبکہ شراب کا زیادہ استعمال جگر، گلے اور چھاتی کے کینسر کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔

خراب خوراک میں ایسی غذا جس میں پروسیسڈ فوڈز بہت زیادہ ہوں لیکن کم پھل اور سبزیاں کینسر کے خطرات کو بڑھاتی ہیں۔

ورزش نہ کرنا کافی جسمانی سرگرمی کی کمی اس کے ساتھ ایک سے زیادہ قسم کے کینسر لے جاتی ہے۔ موٹاپا کئی قسم کے کینسر کے خطرات کو بڑھانے کے لیے جانا جاتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں