The news is by your side.

Advertisement

پی سی بی بھی اومیکرون کے نشانے پر، کئی کیسز رپورٹ

کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلنے والی قسم اومیکرون کے وار جاری ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ بھی ‏اومیکرون کے نشانے پر آگیا۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے 10 ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔ کورونا ‏کا شکار ہونے والے ملازمین نےخود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر بورڈ میں احتیاطی تدابیر مزید سخت کر دی گئی ہیں اور وبا سے ‏محفوظ رہنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔

پی سی بی میں کورونا پھیلنے پر عملے اور افسران میں تشویش کی لہر ہے تاہم پی ایس ایل سیون ‏کے بروقت اور کامیاب انعقاد کے لیے حتی الامکان کوششیں کی جارہی ہیں۔

اس سے قبل بھی کورونا کی گذشتہ لہروں نے پی سی بی کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا تھا جس کی زد ‏میں کئی اسٹاف ممبر، گراؤنڈ اسٹاف اور افسران آئے تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں