تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

‏’مہنگائی کیخلاف عوام گھروں سے نکلیں‘ پی ڈی ایم نے اعلان کر دیا

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک بھر مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف ‏اب قوم کوگھروں سےنکلنا ہو گا، قوم سےاپیل ہے مظاہروں اور ریلیوں میں بھرپور شرکت کریں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پورے ملک سے عام آدمی کی چیخ و ‏پکار آسمان پرپہنچ رہی ہے ہردن مہنگائی کےبم گرائےجا رہے ہیں ہر ایک شخص خودکشی کرنے پر مجبور ہو رہا ‏ہے۔

انہوں نے کہا کہ جون سےاب تک پٹرول کی قیمت میں 30روپے بڑھائےجاچکےہیں، نااہل اور ناجائزحکمرانوں کو ‏ملک پرمسلط رہنےکاکوئی حق نہیں، عوام کیلئےمیدان میں نکلنےکافیصلہ کیاہے مہنگائی کےخلاف اب قوم کو ‏گھروں سے نکلنا ہوگا قوم سےاپیل ہےمظاہروں اور ریلیوں میں بھرپور شرکت کریں مہنگائی کےخلاف ملک بھر میں ‏مظاہرے ہوں گے۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں بھرپور تحریک شروع کی جائے گی آئندہ 2ہفتوں ‏کیلئے پورے ملک میں احتجاج کا اعلان کررہے ہیں ملک بھر میں ہر ضلعی ہیڈکوارٹر میں مظاہرے ہوں گے، تاجر، ‏کسان اور مزدوروں سمیت تمام شہری مظاہروں میں شریک ہوں، پہلا مرحلہ مکمل ہونے پر پی ڈی ایم اگلے مرحلے ‏کا اعلان کرے گی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکومت ایک کرپٹ ترین حکومت ہےحکومت آئی ایم ایف کےمفادات کا ‏تحفظ کر رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -