پی ڈی ایم میں شامل جماعت کے رہنما کو خطاب سے روک دیا گیا

حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل جماعت جمعیت علماء پاکستان کے رہنما اویس نورانی کو ملتان جلسے میں خطاب سے روک دیا گیا۔
پی ڈی ایم کاملتان میں جلسہ مگر سیکیورٹی کی ذمہ داری کس کی؟ اویس نورانی کوکس نےجلسہ سےخطاب سے روکا؟ کیوں جلسےکے منتظمین نےاویس نورانی کوخطاب نہ کرنےدیا؟ اویس نورانی جلسےمیں موجودتھے اور نام لینے کے باوجود خطاب کیلئےنہیں آئے؟
جلسہ گاہ میں تین بار اسٹیج پر نام لینے کے باوجود گرے اور سیاہ وردی میں ملبوث گارڈز نے مجھے اسٹیج سے لگی سیڑھی پر نہ جانے دیا۔
پی ڈی ایم کے تمام راہنماء سیکیورٹی رسک پر ہیں صرف پیپلز پارٹی کے راہنمائوں کی سیکیورٹی اہم نہیں۔ طرزعمل شدید قابل افسوس ہے— Shah Owais Noorani Official (@iamowaisnoorani) November 30, 2020
اس پوری معاملے کی حقیقت اویس نورانی سے بتا دی۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اویس نورانی نے کہا کہ جلسہ گاہ میں 3 بار اسٹیج پرنام لینےکےباوجود مجھے روکا گیا، گرےاورسیاہ وردی میں ملبوس گارڈزنےجانے نہ دیا۔
اویس نورانی نے لکھا کہ پی ڈی ایم کےتمام رہنماسیکیورٹی رسک پرہیں صرف پیپلز پارٹی کےرہنماؤں کی سیکیورٹی اہم نہیں، یہ طرزعمل قابل افسوس ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل محسن داوڑ نے بھی پی ڈی ایم کے جلسوں میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔