اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے لانگ مارچ کو مہنگائی مارچ کا نام دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں پی ڈی ایم کا اجلاس جاری ہے جس میں اسمبلیوں سے استعفوں اور لانگ مارچ پر ڈیڈ لاک برقرار ہے، فضل الرحمان لانگ مارچ کےساتھ فوری اسمبلیوں سے استعفے دینے پر بضد ہیں جب کہ دیگر جماعتوں کی استعفوں کیلئے پیپلز پارٹی اور اےاین پی سے رابطوں کی تجویز ہے۔
پی ڈی ایم نےلانگ مارچ کو مہنگائی مارچ کا نام دیا ہے جس پر شرکاء نے اتفاق کیا ہے۔ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ 23 مارچ کو اسلام آباد پہنچےگا۔
پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ اسلام آباد آنےکی تاریخ دیں گے واپس جانےکی تاریخ بعد میں دیں گے۔ اجلاس میں اسمبلیوں سے فوری استعفوں پراتفاق نہیں ہوسکا۔
Comments
- Advertisement -