The news is by your side.

Advertisement

پی آئی اے کے فضائی میزبان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

پی آئی اے چارٹر پرواز کی فضائی میزبان کورونا کا شکار ہو گئی۔

قومی ایئرلائن پی آئی اے کی چارٹر پرواز اسلام آباد سےچین کےشہر شایان پہنچی تھی جہاں ‏ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ کیا گیا تو عملے کےایک رکن کا ٹیسٹ مثبت نکلا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ عملے نے پاکستان میں ٹیسٹ کرایا تھا جو منفی تھا۔ ائیرپورٹ ‏اتھارٹی نے پرواز کو بیجنگ کیلئے اڑان بھرنےکی اجازت نہیں دی۔

ترجمان کے مطابق طیارے کو 4 گھنٹے کے بعد واپس اسلام آباد روانہ کر دیا، پی آئی اے نےبیجنگ ‏سے اسلام آباد جانے والی پرواز کو بھی منسوخ کر دیا۔

چارٹر پرواز سے مسافروں سمیت10طالب علموں کو بیجنگ سے اسلام آباد پہنچانا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں