تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

جیب کترے اسٹیج پر کھڑے ہوکر کہتے ہیں ملک تباہ ہوگیا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 30سال سے باریاں لینے والے آج سب اکٹھےہیں، جیب کترے اسٹیج پر کھڑے ہوکر کہتے ہیں کہ ملک تباہ ہوگیا۔

لاہور میں ڈاکٹرز کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انشااللہ ان کا احتساب ہونا ہے، یہ ڈرےہوئے ہیں ان کازیادہ نقصان ہوگا انھوں نے جیلوں میں جانا ہے انھیں جو مرضی کرنا ہے کریں بلیک میل نہیں ہونے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے مافیا بیٹھے ہیں جو تبدیلی نہیں آنے دےرہے، کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھانیوالاایک چھوٹا سا مافیا فائدہ اٹھاتاہے، اسپتالوں میں بھی چھوٹا مافیا بیٹھا تھا جو عدالتوں سے اسٹے لےلیتے تھے مگر تبدیلی آگئی آج کےپی کے سرکاری اسپتال بہتری کی جانب گامزن ہیں، لاہور،پشاور شوکت خانم اسپتال کوانٹرنیشنل سرٹیفکیٹ مل چکے ہیں۔

کورونا کی دوسری لہرکےباعث کیسزمیں اضافہ ہو رہا ہے

انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف کے پاس بہت زمینیں پڑی ہیں ان پر قبضے بھی ہورہےہیں، اسپتالوں کیلئےپرائیوٹ سیکٹر کو محکمہ اوقاف کی زمینیں رعایت کیساتھ فروخت کریں گے، ڈریپ میں بہت مسئلے مسائل ہیں جس کی وجہ سے فارماانڈسٹری آگے نہیں جارہی، بھارت 40ارب کی ادویات ایکسپورٹ کرتاہے پاکستان میں نہ ہونے کےبرابرہے یاسمین راشد سے کہا ہے مرحلہ وار ہیلتھ کارڈ جاری کریں پہلے مرحلے میں سب سے پہلے کمزورطبقے کو ہیلتھ کارڈ دیئےجائیں، مفت علاج کیلئےایک سال میں پنجاب کے ہر شہری کو ہیلتھ کارڈ فراہم کیاجائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کوروناکے خلاف اس وقت بڑی جنگ لڑرہاہے، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف نےمشکل وقت کاسامنا کیا ہے کورونا کی دوسری لہرکےباعث کیسزمیں اضافہ ہو رہا ہے، آلودگی والےبڑےشہروں میں کوروناکیسز میں اضافےکاخدشہ ہے، آئندہ 2ماہ احتیاط سےگزار لیےتوزیادہ خطرہ نہیں ہو گا۔

Comments

- Advertisement -