تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

اونٹوں کے سمندر میں‌ چلنے کی تصویر وائرل

ریاض : اونٹوں کی تصویر بنانے والے سعودی فوٹوگرافرنے کہا کہ عسیر کے سمندر میں اونٹوں کے ایک لمبی قطارمیں گذرنے کے منظر نے خود مجھے بھی گنگ صُم کیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ایک دستاویزی فلم ساز نے ریاست کے جنوب میں واقع صوبے عسیرکے سمندر میں سے اونٹوں کے گذرنے والے ایک قافلے کے مناظرکواپنے کیمرے میں محفوظ کیا ہے۔

سمندر سے گذرتے اونٹوں کی تصاویر اور حیرت انگیز مناظر نے دیکھنے والوں کو بھی مبہوت کردیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق فوٹو گرافر ماجد عون الاحمری کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی دیکھنے والےبھی حیران رہ گئے اور اونٹوں کا لمبی قطار میں سمندر کے پانی سے گذرنے کی تصویر نے مصور کی مہارانہ صلاحیتوں، سعودی ثقافت اور قدرت کی صناعی اور کاری گری کی عکاسی کی ہے۔

سوشل میڈیا پرالاحمری کی اونٹوں کے گذرنے کی تصویر کو قدرت کا ایک حسین شاہکار اور آرٹ کا ایک عمدہ نمونہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ماجد عون الاحمری نے اپنی تصوریرکے ذریعے اپنے سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ اس تصویر کے ذریعے اپنی طرف مبذول کرائی ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اس تصویر نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

فوٹوگرافرکا کہنا تھاکہ سعودی عرب کے جنوب میں واقع عسیر کے سمندر میں اونٹوں کے ایک لمبی قطارمیں گذرنے کے منظر نے خود مجھے بھی مبہوت کیا یہ اونٹ ایک ترتیب کےساتھ چل رہے تھے۔

مانجروف نامی ایک درخت کو کھانے کے لیے وہ بہت محتاط انداز میں چلتے تھے کہ کہیں پانی میں گر نہ جائیں۔ بلا شبہ اونٹ خدا کی عظمت کی نشانیوں اور اس کی قدرت کاری گری کی علامت ہے۔

Comments

- Advertisement -