تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

انسانی دماغ میں چپ نصب کرکے کمپیوٹر سے منسلک کرنے کا منصوبہ، بڑی پیشرفت

ٹیسلا اور اسپیس ایکس نامی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے بانی ایلون مسک کو انسانوں کو سپرہیروز جیسی طاقت دینے سے متعلق حیران کن منصوبے میں کافی حد تک کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

ایلون مسک ایسی انوکھی ڈیوائس پر کافی عرصے سے کام کررہے ہیں جسے دماغ میں چپ کی صورت نصب کرکے کمپیوٹر سے منسلک کیا جائے گا اور وہ خود کار طریقے سے کام کرے گی۔ اور ایسا لگتا ہے کہ اس منصوبے میں کافی حد تک کامیابی حاصل ہوچکی ہے کیوں کہ کمپنی نے بندر کی ایک مشاہداتی ویڈیو شیئر کی ہے۔

ایلون مسک کی کمپنی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک بندر کو محض اپنے ذہن کو استعمال کرتے ہوئے ویڈیو گیم کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔ بندر چپ کی مدد سے خودکار طریقے سے گیم کھل رہا ہے۔

ڈیوائس(چپ) کو بندر کے دماغ کی دونوں جانب نصب کرکے عصبی سرگرمیوں کو دیکھا گیا۔ بندر کی جانب سے گیم پیڈلز کو ذہن سے کنٹرول کیا جارہا ہے یعنی وہ جو خیال ذہن میں لاتا ہے اس پر عمل ہونا شروع ہوجاتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندر نے گیم کو چند منٹ تک جوائے اسٹک کے ذریعے کھیلا تاکہ سافٹ ویئر ہاتھوں کی حرکات سے منسلک سگنلز کو سمجھ سکے بعد ازاں جانور کو جوائے اسٹک کی ضرورت ہی نہیں پڑی کیوں کہ سسٹم نے ڈی کوڈ پرگرام کو سمجھ لیا تھا۔

اس حوالے سے ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ ایک بندر حقیقی معنوں میں دماغی چپ کے ذریعے ویڈیو گیم کھل رہا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس مشن کا مقصد معذور افراد کو ڈیجیٹل آزادی فراہم کرنا ہے۔ یہ ڈیوائس، فون یا کمپیوٹر کو اپنے ذہن سے کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔

Comments

- Advertisement -