بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

طیارہ پانی سے بھرے بادلوں کی آغوش میں جاپہنچا، بجلی کی کڑکڑاہٹ ۔۔۔۔۔۔!

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی پائلٹ نے سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو شیئر کی جس میں طیارے کے گرد بجلی چمکتی ہوئی نظر آرہی ہے، ان مناظر پر وضاحت بھی سامنے آگئی۔

سعودی پائلٹ عبد اللہ الغامدی نے مقامی پائلٹ کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسی صورت حال کا سامنا اس وقت کرنا پڑتا ہے کہ جب پانی سے بھرے بادلوں میں طیارہ پرواز کرے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ویڈیو میں طیارے کے سامنے نظر آنے والی بجلی سے جہاز متاثر نہیں ہوتا۔

عبداللہ الغامدی کا کہنا تھا کہ طیارے کے شیشوں سے نظر آنی والی بجلی بھی اسی سبب پیدا ہوتی ہے تاہم اس سے جہاز کا نظام متاثر نہیں ہوتا، طیارے میں ایسے بادلوں سے محفوظ گزرنے کا سسٹم موجود رہتا ہے۔

سعودی پائلٹ نے امکان ظاہر کیا کہ اس سے بجلی کا کمیونیکیشن سسٹم جزوی طور پر خراب ہوسکتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں