The news is by your side.

Advertisement

9 بچوں کو بٹھا کر موٹرسائیکل چلانے والے شہری کے ہوش ٹھکانے آگئے

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں 9 بچوں کی جان خطرے میں ڈال کر موٹرسائیکل چلانے والے شخص کے ٹریفک پولیس نے ہوش ٹھکانے لگا دیے، شہری کو جرمانہ دینا پڑگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سڑکوں پر شہری ایک موٹرسائیکل پر 9 بچوں کو بٹھا کر چلا رہا تھا جس پر ٹریفک پولیس اہلکار نے مذکورہ شخص پر جرمانہ کردیا اور متنبہ کیا کہ وہ آئندہ یہ خطرناک اقدام نہ اٹھائے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ 9 بچوں اور رائڈر سمیت 10افراد ایک ہی موٹرسائیکل پر سوار تھے۔

اس حوالے سے پولیس نے یہ بھی بتایا کہ شہری 9 بچوں کو ایک ہی موٹرسائیکل پر لوئر مال کی طرف سے جارہا تھا۔ ٹریفک وارڈن نے مذکورہ شخص کو 300روپے کا چالان ٹکٹ جاری کیا۔

خیال رہے کہ رواں سال ستمبر میں لاہور میں ہی کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) عمر شیخ کو ٹریفک پولیس اہلکار نے ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر جرمانہ عائد کیا تھا۔

عمر شیخ امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے سادہ کپڑوں میں لاہور کی سڑکوں پر گھوم رہے تھے کہ اس دوران انہیں ٹریفک وارڈن نے روکا اور چلان کیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں