تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

کورونا وائرس : برطانیہ میں بڑے اجتماعات پر پابندی کا امکان

لندن : برطانوی حکام کی جانب کرونا وائرس (کوویڈ 19) کے پیش نظر اگلے ہفتے سے بڑے اجتماعات پر پابندی لگانے کا امکان  ظاہرکیا جارہا ہے۔

برطانیہ میں اگلے ہفتے سے بڑے اجتماعات پر پابندی لگنے کا امکان ہے،   اس حوالے سے برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اجتماعات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کاروباری تنظیموں کے ساتھ مل کر کرونا وائرس کے باعث ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگارہی ہے۔

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے ایمرجنسی قانون کا ڈرافٹ تیار کرلیا ہے، پابندی کی صورت میں مذہبی اجتماعات بھی متاثر ہوں گے، نماز جمعہ کے اجتماعات اور نماز جنازہ بھی پابندی کی زد میں آسکتے ہیں۔

مقامی خبر رساں اداروں کی جانب سے رپورٹ کیا گیا ہے کہ برطانوی ہیلتھ سیکریٹری کی جانب سے تمام مساجد کو احتیاطی تبدابیر پر عمل کرنے کی ہدایات دی جاچکی ہیں۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانیہ میں کرونا وائرس کے کیسز تیزی سے رپورٹ ہورہے ہیں، برطانیہ میں اب تک 798 کرونا کے مریض سامنے آچکے ہیں جبکہ 11 افراد کو نیا کوویڈ 19 وائرس لقمہ اجل بنا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ میں نومولود بھی کرونا وائرس سے متاثر

چین کے انڈسٹریل شہر ووہان سے ساری دنیا میں وبا کی شکل میں پھیلنے والا مہلک ترین نئے وائرس کوویڈ 19 اس قدر خطرناک وائرس ہے کہ اس نے نولومود بچوں کو بھی اپنا شکار بنانا شروع کردیا ہے، برطانیہ میں نومولود میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، لندن میں نومولود میں کرونا وائرس کی تشخیص کا یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے۔

Comments

- Advertisement -