تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کو پی پی نے بلاول کی کامیابی قرار دیدیا

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کو پیپلزپارٹی نے اپنے لانگ مارچ کی کامیابی قرار دے دیا۔

ترجمان بلاول ہاؤس نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں کا اعلان پیپلزپارٹی کے مارچ کی پہلی کامیابی ہے بلاول کی زیرِقیادت مارچ نےسلیکٹڈ وزیراعظم کو جھکنے پر مجبور کر دیا۔

ترجمان نے کہا کہ عوامی مارچ کےدباوَکی وجہ سےخان صاحب قیمتیں کم کرنےپرمجبورہیں خان صاحب کی تقریر قوم کو آخری خطاب تھا وہ سمجھتےہیں کہ اب ان کےدن گنےجاچکےہیں۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ جیت گیا بلاول، ہارگئی مہنگائی، شکریہ بلاول بھٹو ایک دن کاعوامی مارچ اورپٹرول بجلی سستا، پٹرول 10،بجلی 5روپے کم، یہ ہوتا ہےحقیقی جمہوری طاقت کا اثر۔

وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے ردعمل میں کہا کہ شکریہ بلاول بھٹو! عوامی مارچ کے حیدرآباد تک پہنچنے پر ہی قیمتوں میں کمی کردی گئی عوامی مارچ میں عوام کی ایسی ہی شرکت رہی توچیزیں مزیدسستی ہوں گی۔

پی پی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ بلاول کا شکریہ عوامی مارچ کی وجہ سے وزیراعظم نےاعلانات کیے ایسا لگتا ہے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی عوامی مارچ کا اثر ہو رہا ہے عمران خان نےیوٹیلیٹی بلز،پیٹرول پرچھوٹی رعایتوں کا اعلان کیا، عوامی مارچ کا دوسرا دن ہے ابھی توپارٹی شروع ہوئی ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ عوامی مارچ ابھی سندھ میں ہےاور حکومت نےاعلان شروع کردیئے عوامی مارچ کےاسلام آباد پہنچنےسےپہلےمزیدریلیف کےاعلانات ہوں گے عوام کو آپ کے وعدوں اور دعوؤں پر کوئی یقین نہیں۔

Comments

- Advertisement -