جمعرات, اگست 13, 2026
اشتہار

وزیراعظم سے امارات اور یورپین کونسل کے صدر کا رابطہ، سیلابی صورتحال پر گفتگو

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہبازشریف سے متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کےصدر کو پاکستان میں سیلاب کی تازہ ترین صورتحال سےآگاہ کیا جس سے تقریباً 33 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں، 1162 کے قریب ہلاک اور 3554 زخمی ہوئے ہیں۔

وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کی جانب سےامدادکی فراہمی پرشکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے امارات ہلال احمر، خلیفہ زاید فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کی تعریف کی۔ امارتی صدر نے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے پاکستانی عوام کےساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف سے صدر یورپین کونسل نے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور املاک کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے غیرمعمولی بارشوں سے ہونے والی وسیع پیمانے پر تباہی سے آگاہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں