تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

صدر نے نئے آرمی چیف کی تقرری کی سمری پر دستخط کر دیئے

صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری کی سمری پر دستخط کر دیے۔

صدرمملکت کے دستخط کے بعد جنرل عاصم منیر نئے چیف آف آرمی اسٹاف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر ہو گئے ہیں۔

صدرعارف علوی نے نامزد آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو شام 7 بجے ملاقات کیلئے ایوان صدر بلا لیا ہے۔ صدر سے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی الگ الگ ملاقات کریں گے۔

بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کا اطلاق 27نومبر 2022 سے ہو گا۔ صدر مملکت نےجنرل عاصم منیرکی بطورچیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی کردی۔ بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر 2022 سے ہو گا۔

وزیراعظم سے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی الگ الگ ملاقات کریں گے۔

یاد رہے وزیراعظم پاکستان نے آئینی اختیارات استعمال کرتےہوئے جنرل ساحرشمشاد مرزا کوچئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور جنرل سید عاصم منیرکو چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کرنےکا فیصلہ کیا جس کی سمری صدر پاکستان کو ارسال کی گئی تھی۔

خیال رہے پاکستان کی عسکری تاریخ میں جنرل سید عاصم منیر پہلے آرمی چیف ہوں گے، جو دوانٹیلی جنس ایجنسیوں آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جنس کی سربراہی کرچکے ہیں۔

وہ پہلے کوارٹر ماسٹر جنرل ہوں گے جنہیں آرمی چیف مقرر کیا گیا، یہی نہیں حافظ سید عاصم منیر پہلے آرمی چیف ہوں گے جو پاکستان ملٹری اکیڈمی لانگ کورس سے نہیں بلکہ اوٹی ایس کمیشنڈ آفیسر ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -