جمعرات, جنوری 15, 2026
اشتہار

صدر نے انتخابی اصلاحات بل2021 پر دستخط کر دیئے

اشتہار

حیرت انگیز

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انتخابی اصلاحات بل2021 پر دستخط کر دیئے۔

انتخابی اصلاحات بل2021 پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ انتخابی اصلاحات ‏کیلئے انتھک کوششوں پر وزیراعظم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

صدر نے کہا کہ گزشتہ تمام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد ہوتے رہے تاہم ای وی ایم سےشفاف انتخابات ‏کے انعقاد میں سہولت ہوگی، ای وی ایم سےووٹوں کی چوری جیسےالزامات کاخاتمہ ہوگا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اب آپ کا بیلٹ پیپر آپ کےسامنے پرنٹ ہو گا الیکٹرونک ووٹنگ مشین کیلکولیٹرکی ‏طرح کام کرتی ہے، 2013الیکشن میں بیلٹ باکس اورپریذائیڈنگ افسران غائب ہوئےتھے لیکن ووٹنگ مشین کے ‏ذریعے الیکشن کا نتیجہ فوری آپ کےسامنے ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو بھی اتنا ہی حق ہےجتنا عام پاکستانیوں کا ہے پاکستان اس وقت ترقی ‏کرےگا جب عام پاکستانی جدت کو اپنائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں