تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مصر: صدارتی انتخابات کا آغاز، ووٹنگ کا سلسلہ جاری

قاہرہ: مصر میں صدارتی انتخابات کا آغاز کر دیا گیا ہے جہاں موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کے حریف موسیٰ مصطفی موسیٰ کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج سے مصر میں صدارتی انتخابات کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت ووٹنگ کا سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا، انتخابات کے لیے رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد تقریباً چھ کروڑ ہے۔

دوسری جانب صدارتی انتخابات سے متعلق بیرونِ ملک ووٹنگ کے سلسلے کا انعقاد 23 سے 25 مارچ تک کیا گیا، جبکہ موجودہ حکومت کی جانب سے انتخابی عمل کو پر امن اور کامیاب بنانے کے لیے تمام تر مطلوبہ انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

مصر: صدارتی انتخابات سے قبل بم دھماکا، دو افراد جان بحق

انتخابات کے حوالے سے تمام متعلقہ ریاستی اداروں نے مل کر اقدامات کیے ہیں، اس ضمن سکیورٹی کے فرائض انجام دینے کے لیے مسلح افواج کی بھی مدد حاصل ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی قسم کے ناخوشگواہ واقعے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں مصری افواج کے سابق چیف آف آرمی اسٹاف سومی عدنان کو صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے غیر قانونی اعلان پر نااہل قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد ان کی گرفتاری بھی عمل میں آئی، تاہم ان کی نااہلی کے بعد ممکنہ حریفوں کی انتخابات میں حصہ لینے راہیں مزید ہموار ہوئیں۔

مصر میں ویب سائٹ کے ذریعے بچوں کی خرید فروخت کا انکشاف

واضح رہے کہ 2011 میں حسنی مبارک کی تیس سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد سے ہی ملک کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، ماہرین کے مطابق مصر میں جاری صدارتی انتخابات خطے کے مستقبل کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -