ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

وزیراعظم نے امن و امان پرنظر رکھنے کیلئے کمیٹی بنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان نے امن وامان کی صورتحال پر نظر رکھنےکیلئے5 رکنی کمیٹی بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اپوزیشن جماعتوں کے جلسے جلوسوں کے دوران امن و امان کی صورتحال کی نگرانی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کمیٹی کےکنونیئرہوں گے جب کہ وزیرقانون فروغ نسیم، وزیردفاع پرویزخٹک، وزیر تعلیم شفقت محمود اور وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر کمیٹی میں شامل ہیں۔

- Advertisement -

کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی اسلام آباد میں احتجاجوں کے دوران امن و امان پر نظر رکھے گی۔

اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخار نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ دشمن قوتیں ہمیں ناکام کرنے میں مصروف ہیں ، مولانا کے پنڈی آنے کی وجہ سمجھ نہیں آتی ، اگروہ آنا چاہتے ہیں توہم انہیں چائے پانی پلائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں