ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

وزیراعظم نے اسپیشل ٹیکنالوجی زون کا افتتاح کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کےضلع ہری پور میں اسپیشل ٹیکنالوجی زون کا افتتاح کر ‏دیا۔

اس حوالے سے ہری پور میں تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر، وزیراعلیٰ کےپی ، وفاقی وزرا ‏پرویزخٹک اور اسدعمر سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسپیشل ٹیکنالوجی زون پر خراج ‏تحسین پیش کرتاہوں اس اقدام سے آئندہ نسلیں بھی مستفید ہوں گی، ڈاکٹر عطا الرحمان اور ان ‏کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ 2013 میں کےپی میں پی ٹی آئی حکومت میں آئی تو پرویزخٹک نے ہیلتھ کارڈ ‏سمیت اور بھی اچھے کام کئے، آنیوالا دور مزید ٹیکنالوجی کی طرف جائےگا قیام پاکستان کے بعد ‏تعلیم کے شعبے پر مناسب توجہ نہیں دی گئی۔ ‏

انہوں نے کہا کہ جتنے معیاری تعلیم ادارے ہوں گے اتناہی پاکستان کو فائدہ ہے اسپیشل ‏ٹیکنالوجی زون سے ماحولیاتی مسائل پرقابوپانے میں مدد ملےگی پہلی بار ملک میں پانچویں ‏جماعت تک یکساں تعلیمی نصاب متعارف کرایاگیا امید ہے کہ آئی ٹی ایکسپورٹ میں 75فیصد ‏اضافہ ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی پر جتنا خرچ کریں گے اتنا یہ شعبہ ترقی کرےگا ہری پور میں ‏بننےوالے ایکو سسٹم کی خوشی ہے ملک میں ٹیکس وصولی میں ریکارڈ اضافہ ہوتا ہےجو بڑھتا ‏رہےگا تعلیم اور ہیلتھ شعبے کومزید مضبوط کریں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں