تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

وزیراعظم نے لیٹر آف ایڈمنسٹریشن وراثتی سرٹیفکیٹ کا اجرا کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے لیٹر آف ایڈمنسٹریشن وراثتی سرٹیفکیٹ کا اجرا کر دیا۔

اسلام آباد میں سرٹیفکیٹ کی اجرائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مدینہ کی ریاست ایک ماڈل ریاست تھی جس میں سب سےبڑی چیز انصاف تھا، مدینہ کی ریاست عوام کےلیےبنی تھی، مدینہ کی ریاست میں خلیفہ وقت نےاپنےاوپرپیسہ خرچ نہیں کیا، خلیفہ وقت عوام پرپیسہ خرچ کرتےتھے۔

انہوں نے کہا کہ آج عام لوگوں کے لیے آسانیاں پیداکرنےکی کوشش کی گئی، اصلاحات اس وقت نظرآتی ہیں جب عام شہری مستفیدہوتاہے، عام شہری کےلیےسہولت پیداہوگی تواس سےفائدہ ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ نئے قانون کا اجرا کیا گیا ہے اب 2 ہفتے میں سکسیشن سرٹیفکیٹ مل جایا کرے گا، اوورسیز پاکستان بھی اس قانون سےبھرپورفائدہ اٹھائیں گے، ہمارےملک میں قانون میں آسانیاں نہیں جس کافائدہ اٹھایاجاتاہے، ہمارے ملک میں قبضہ گروپ کیوں زیادہ ہیں، قبضہ مشکل قانون کافائدہ اٹھاتےہیں زمینوں پرقبضےکرتےہیں، اوورسیز پاکستانیوں کی زمینوں پرقبضہ ہوتاہےوہ بیچارے پیسے دے کر قبضے چھڑاتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کرمنل جسٹس سسٹم پاکستان میں سب سےاہم ہے انتظار کر رہاہوں کب کرمنل جسٹس سسٹم سے متعلق تجاویز آئیں گی، ہماراکرمنل جسٹس سسٹم انصاف دینےمیں دیرلگاتاہے، ہمارےملک میں لوگوں کی اکثریت انگلش نہیں سمجھتی، جب ہماراکرمنل سسٹم بہترکام کرےگاتوجرائم میں کمی آئےگی، انگلش میں بات کرےتولوگ اس کواپنی توہین سمجھتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وکلااور ججز بھی اصلاحات میں اپنی تجاویز دے رہے ہیں، وزیرقانون فروغ نسیم اوران کی ٹیم کی کارکردگی کوسراہتاہوں، امیدہےخواتین سےمتعلق وراثت کےقوانین میں بہتری لائی جائےگی، انتظار کر رہا ہوں ایسا قانون بنایاجائےجس میں خواتین کو ازخود حصہ ملے۔

Comments

- Advertisement -