The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم پاکستان اور افغان صدر کی کل ملاقات متوقع ہے: شاہ محمود

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کی کل ملاقات متوقع ہے، ازبک صدر نے دونوں ممالک کے سربراہان کو کانفرنس میں بلایا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان افغان لیڈرشپ کے اہم لوگوں کو دعوت دے رہا ہے، مل کر افغان پیس پروسس کو بڑھانے میں کردار ادا کرتے رہیں گے، بنیادی ذمہ داری افغانوں پر ہے ہم تعاون فراہم کررہے ہیں، امن کے لیے جو کردار ادا کرسکے وہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان اور افغان صدر کی کل ملاقات متوقع ہے، بھارتی وفد کے ساتھ کوئی نشست یا ملاقات نہیں ہوئی، کشمیر پر ان کا یہی رویہ رہتا ہے تو ہم کیا بات کریں گے۔

وزیرخارجہ نے کہا کانفرنس میں ازبک صدر نے وزیراعظم پاکستان اور افغان صدر کو بلایا ہے، دو تین معاہدوں میں فریم ورک سیٹ کریں گے، پاکستان اور ازبکستان کے لیے لیگل فریم ورک سیٹ کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور ازبکستان کے لیے تجارت میں سہولتیں میسر آجائیں گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں