تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

وزیراعظم نے تابش گوہر کا استعفیٰ مسترد کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی توانائی تابش گوہر کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی توانائی تابش گوہر نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے تابش گوہر کا استعفیٰ منظور نہیں کیا اور کام جاری رکھنےکی ہدایت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے تابش گوہر کے تحفظات حل کرانےکی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پاور سیکٹر میں موجود مافیاز کے خلاف ضرور کارروائی ہو گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک اور پاور سیکٹر کو اس وقت آپ جیسے ماہرین کی ضرورت ہے۔

تابش گوہر نے وزیراعظم کو اپنا استعفیٰ دو روز قبل واٹس ایپ کےذریعے بھیجا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تابش گوہر وزارتی امور میں دخل اندازی کی وجہ سے دلبرداشتہ تھے یہی نہیں کے الیکٹرک کے سابق سی ای او نے توانائی سے متعلق کئی اجلاسوں میں اپنی رائے دی جس پرعملدرآمدنہیں ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کیساتھ مذاکرات میں تابش گوہر کامؤقف سخت تھا، تابش گوہر آئی پی پیز کو اضافی ادائیگیوں کے پیسے واپس کرانا چاہتے تھے۔

تابش گوہر کو گذشتہ سال اکتوبر میں وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے توانائی مقرر کیا گیا تھا، اس سے قبل وہ سات سال تک کے الیکٹرک میں بطور سی ای او، ڈائریکٹر اور چیئرمین کے عہدے پر فائز رہے تاہم دوہزار پندرہ میں وہ مستعفی ہوگئے تھے جس کے بعد وہ بجلی و توانائی کے شعبے میں مشاورت اور معاونت دینے کی اپنی کمپنی اوسیس کے بانی و سربراہ بنے تھے۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔