The news is by your side.

Advertisement

وزیر اعظم نے فیض آباد دھرنے کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے فیض آباد میں جاری مذہبی جماعت کے دھرنے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کوفوری طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیرنورالحق قادری لاہور سےاسلام آبادپہنچ گئے اور وزیراعظم نے پیر نورالحق کوفیض دھرنے والوں سے مذاکرات کی ہدایت کی ہے۔ نورالحق وزیر اعظم کی ہدایت پرفیض آباد دھرنے والوں سے مذاکرات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے مظاہرین کو اسلام آباد میں داخل نہ ہونےدینےکافیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں راولپنڈی و اسلام آباد کی انتظامیہ کو واضح ہدایات دےدی گئی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نےبھی فیصلےکی توثیق کردی ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سےگائیڈلائن جاری کردی گئیں جب کہ مذاکرات کی ناکامی پرمکمل آپریشن کرنےکابھی اختیاردےدیاگیا ہے۔

اسلام آبادمیں گزشتہ روز سے موبائل فون سروس اورسڑکوں کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں