تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وزیراعظم رواں ماہ روس کا تاریخی دورہ کریں گے

دورہ چین کے بعد وزیراعظم عمران خان رواں ماہ روس کاتاریخی دورہ کریں گے۔ عمران خان23سال میں روس کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیراعظم ہوں گے.

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان روس کے صدرپیوٹن کی دعوت پر دورہ کریں گے دورہ روس میں اعلیٰ سطح کاوفدبھی وزیراعظم کےہمراہ جائے گا۔

روس کا دورہ فروری کے آخر میں کیا جائےگا اور دورے سے متعلق حتمی شیڈول مرتب کیا جا رہا ہے۔ دورہ میں نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن سمیت مختلف امورپربات کریں گے۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے 2011 میں روس کا دوطرفہ دورہ کیا تھا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ دونوں عالمی رہنماؤں کی ملاقات بیجنگ کے گریٹ ہال آف پیپل میں ہوئی، اکتوبر 2019میں وزیراعظم کے دورہ چین کےبعد دونوں رہنماؤں کی پہلی ملاقات تھی۔

اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک چین دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور خوشگوار ماحول میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم عمران خان نے اولمپک سرمائی کھیلوں کی کامیاب میزبانی پر چینی قیادت کو مبارکباد دی اور چین کے نئے قمری سال پر چینی عوام کے لئےنیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

Comments

- Advertisement -