تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

لیڈی ڈیانا کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم کب ریلیز ہوگی؟

لندن: شہزادی لیڈی ڈیانا کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم ’دی کوئین‘ 30 جون کو برطانیہ کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

ہالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر ایڈ پرکنز کی ہدایت کاری میں بننے والی لیڈی ڈیانا کی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم ’دی پرنسز‘ ریلیز کے لئے تیار کر لی گئی جسے 30 جون کو برطانیہ کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس فلم میں فلمساز نے شہزادی ڈیانا کی زندگی کی سینکڑوں گھنٹے کی فوٹیج کے ذریعے ان لمحات کو فلمانے کی کوشش کی ہے جس میں ان کی جوانی سے لے کر 31 اگست 1997 کو 36 سال کی عمر میں ان کی موت اور اس کے نتیجے میں سوگ کے غیرمعمولی مناظر شامل ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کا فلم سازی کا انداز ناظرین کو لیڈی ڈیانا کے ساتھ اپنے تعلق کا ازسر نو تجزیہ کرنے کی ترغیب دے گا۔

فلمساز کا کہنا تھا کہ لیڈی ڈیانا کی کہانی بیان کرتے ہوئے جس حصے پر سب سے کم توجہ دی گئی اور جو میرے لیے سب سے زیادہ دلچسپی رکھتا ہے وہ یہ کہ ان کی کہانی ہم سب کے بارے میں کیا کہتی ہے؟ اسی سوچ کے ساتھ یہ دستاویزی فلم تیار کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ 1981 میں محض 20 سال کی عمر میں لیڈی ڈیانا کی شادی شہزادہ چارلس سے ہوگئی تھی اور وہ عالمی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

بعد ازاں لیڈی ڈیانا کی شہزادہ چارلس سے 1996 میں طلاق ہوگئی تھی جس کے ایک سال بعد 1997 میں وہ فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں کار حادثے میں ہلاک ہوگئی تھیں۔

Comments

- Advertisement -