اسلام آباد : صدر کے پرنسپل سیکریٹری وقاراحمدنے اب تک عہدے کا چارج نہیں چھوڑا، وقاراحمد کو واپس بلانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا نوٹیفکیشن ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق آرمی ایکٹ اورآفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بلوں پر دستخط کا تنازع شدت اختیار کرگیا صدر کے پرنسپل سیکریٹری وقاراحمدنے اب تک عہدے کا چارج نہیں چھوڑا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری وقار احمد حکومتی فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں، وقار احمد کو واپس بلانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا نوٹیفکیشن ضروری ہے۔
گذشتہ روز صدر مملکت عارف علوی نے اپنے پرنسپل سیکرٹری وقار احمد کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کردیں تھیں اور وقاراحمد نے اپنے اوپر لگائےتمام الزامات کو بے بنیادقرار دیا تھا۔
صدر مملکت عارف علوی کو لکھے خط۔ میں وقار احمد نے درخواست کی کہ ایف آئی اے سے انکوائری کرائیں تاکہ ذمہ دار کا تعین ہوسکے، آپ دونوں بلوں سے متعلق حقائق سے آگاہ ہیں۔