کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی ائیر لائن کو سعودی عرب کے لیے دو چارٹر پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت دیدی۔
تفصیلات کے مطابق نجی ائیر لائن چارٹر پروازیں جدہ سے کراچی اور ریاض سے کراچی کے لئے آپریٹ کر ے گی۔
مجموعی طور پر دو چارٹر پروازوں کے ذریعے چار سو سے زائد ہم وطنوں کو پاکستان پہنچایا جائے گا، یہ پروازیں 11 اور 15جولائی آپریٹ ہوں گی۔
سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد سول ایوی ایشن نے چارٹر پروازوں کی اجازت دی ہے، سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں سرین ائر کے فضائی عملے کو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
چارٹر پروازوں کے حوالے سے سول ایوی ایشن کے شعبہ ائیر ٹرانسپورٹ نے نوٹی فیکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایئرلائن مسافروں کو وطن پہنچانے کیلئے حکومت کی جانب سے واضح کردہ ایس او پی پر مکمل عمل درآمد کرے گی۔
واضح رہے کہ سرین ائیر نے سی اے اے کو خصوصی پروازوں کے لئے درخواست دی تھی۔