The news is by your side.

پنجاب حکومت نے فلڈ ریلیف فنڈ قائم کر دیا

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ قائم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے رہنما پی ٹی آئی اسدعمر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں شفقت محمود، محمود الرشید، اسلم ا قبال، یاسمین راشد، محسن لغاری اور عندلیب عباس شامل تھے۔

ملاقات میں جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرین کیلئےامدادی سرگرمیوں کےحوالےسےتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ قائم کر دیا، مخیرحضرات بینک آف پنجاب کے اکاؤنٹ میں امدادی رقوم جمع کراسکتےہیں، اکاؤنٹ نمبر 6010159451200028 میں رقوم جمع کرا سکتے ہیں، مخیر حضرات کومصیبت میں گھرےافرادکی پکار پر آگےآنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ تونسہ، ڈیرہ جی خان،راجن پورمیں سیلاب سےبہت تباہی ہوئی، لوگ بےگھر ہو چکے ہیں، فصلیں او راملاک بھی تباہ ہوچکی ہیں، تونسہ،راجن پور میں متاثرین سےملاقات کر کےصورتحال کاجائزہ لیا سیلاب زدہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذکر کےآفت زدہ قرار دیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل ہےفلڈریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں آفت سےنمٹنےکیلئےسب کو یکجا ہو کر متاثرین کیلئےکھڑا ہونا ہے پنجاب حکومت مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے سا تھ کھڑی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں