The news is by your side.

Advertisement

پنجاب حکومت نے نئے مالی سال کی کفایت شعاری پالیسی جاری کردی

لاہور: پنجاب حکومت نے گزشتہ مالی سال کی کامیاب کفایت شعاری مہم کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے مالی سال کی کفایت شعاری پالیسی جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کفایت شعاری کو مد نظر رکھتے ہوئے غیرضروری اخراجات سے اجتناب کیا جائے گا۔ گاڑیوں کی خریداری، وزرا، افسران کے خرچے اور بیرون ملک دوروں پر پابندی ہوگی۔

افسران اور وزرا کے بیرون ملک سرکاری دورے وزیرپنجاب کی منظوری سے مشروط ہوں گے۔ بیرون ملک علاج، پوسٹوں کی اپ گریڈیشن اور 5اسٹارہوٹل میں ورکشاپ پر پابندی عائد کردی گئی۔

کفایت شعاری پولیسی کے تحت صوبائی وزرا کے گھروں کی تزین وآرائش پر بھی پابندی ہوگی۔

خیبرپختونخواحکومت کی کفایت شعاری،حکومتی خرچ پر بیرون ملک علاج پر پابندی

اسی طرح سپلیمنٹری گرانٹ اور فنڈز کی دیگر منصوبوں کو منتقلی پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔ خیال رہے کہ 20-2019 میں کفایت شعاری پالیسی کے تحت ایک ہزار 522ملین کی بچت کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخوا حکومت نے بھی کفایت شعاری اپناتے ہوئے سرکاری فنڈز پر بیرون ملک ورکشاپ، سیمینار میں شرکت اور حکومتی خرچ پر بیرون ملک علاج پر پابندی عائد کرچکی ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں