The news is by your side.

Advertisement

پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع کردیں

لاہور: پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کا آغاز کردیا، صوبائی محکمے اور ایم پی ایز عوام سے رابطے کے بعد 31دسمبر تک سفارشات پیش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع کردی گئی۔ محکموں کو رواں ماہ کے اختتام تک ترقیاتی بجٹ کے اہداف کی نشاندہی کی ہدایت کی گئی ہے۔

ابتدائی تخمینہ جات 30نومبر تک جمع کروانے کی ڈیڈ لائن بھی جاری کردی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات محکمہ خزانہ کو جمع کی جائیں۔

یکم جنوری تک محکمے آمدن اہداف سے متعلق سفارشات مرتب کریں گے۔

جبکہ 10 مئی2021 تک بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ یکم جون2021 کو صوبائی کابینہ میں بجٹ پیش کیا جائے گا۔ بجٹ منظوری کے بعد پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

ممکنہ طور پر اپوزیشن بجٹ پر تحفظات کا اظہار بھی کرسکتی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں