The news is by your side.

Advertisement

پنجاب حکومت نے بڑا اعلان کردیا

لاہور: بزدار حکومت نے کل پنجاب بھر میں ریونیوعوامی خدمت کچہریاں لگانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر صدیوں پرانے طرز حکمرانی کو یکسر بدل دیا گیا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر 2نومبر کو ریونیوعوامی خدمت کچہریاں لگائی جائیں گی۔

عثمان بزدر کا کہنا ہے کہ ہزاروں شہریوں کے ریوینو سے متعلقہ امور موقع پرحل کیے جائیں گے، متعلقہ افسران صبح 10سےدوپہر3بجے تک موجود رہیں گے، ریونیو سے متعلقہ شکایات کا جلدازالہ ہوسکے گا۔

خیال رہے کہ ٹھیک ایک ماہ قبل 2 اکتوبر کو پنجاب حکومت نے ریونیوعوامی خدمت کچہریاں لگائیں تھیں، ہزاروں شہریوں کے ریونیو سے متعلقہ امور موقع پر حل کیے گئے تھے، یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صدیوں پرانے طرز حکمرانی میں بڑی تبدیلی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہر ماہ کام کے پہلے روز متعلقہ افسران ریونیو عوامی خدمت کچہریوں میں ہوں گے، عوام کے ریونیو سے متعلقہ امور ایک ہی چھت تلے نمٹائے جائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، فرسودہ نظام کو یکسربدل کر عوامی امنگوں کے مطابق بنائیں گے اور قوم کی خدمت جاری رکھیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں