تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

کفایت شعاری مہم: عثمان بزدار نے شہباز شریف کو پیچھے چھوڑدیا

لاہور: وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کفایت شعاری کی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے کفایت شعاری میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کفایت شعاری مہم میں سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کو پیچھے چھوڑدیا،عثمان بزدار نے شہباز شریف کے دور حکومت کی نسبت پٹرول کی مد میں کم اخراجات کئے۔

شہبازشریف کےآخری مالی سال اور موجودحکومت کےمالی سال کا موازنہ جاری کردیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کے آخری سال میں قومی وسائل کا بےدریغ استعمال کیاگیا۔

شہباز شریف کے سال 2017-18 میں اخراجات23 کروڑ 90 لاکھ تھے، عثمان بزدار کے دور میں سال 2020-21 میں اخراجات 14 کروڑ 30 لاکھ رہے، شہبازشریف دور میں مالی سال2017-18 میں گاڑیوں کی مرمت پر 4 کروڑ 20 لاکھ خرچ کئے گئے جبکہ عثمان بزدار دور میں مالی سال 2020-21 میں گاڑیوں کی مرمت پر صرف ڈیڑھ کروڑ خرچ ہوئے، یعنی کم وبیش 3 کروڑ روپے بچائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا لاہور والوں کیلیے بڑا تحفہ

رپورٹ کے مطابق شہباز شریف دور میں مالی سال 2017-18 میں انٹرٹینمنٹ اور تحائف پر9 کروڑ کا خرچ آیا جبکہ عثمان بزدار دور میں مالی سال 2020-21 میں انٹرٹینمنٹ اور تحائف پر 4 کروڑ 40 لاکھ خرچ کئے گئے۔

شہبازشریف دور میں مالی سال 2017-18 میں گاڑیوں کے3 لاکھ 72 ہزار لیٹر ایندھن کا خرچ ہوا جبکہ عثمان بزدار دور میں مالی سال 2020-21 میں گاڑیوں کا2 لاکھ 28 ہزار لیٹر ایندھن خرچ ہوا۔

اسی طرح شہباز دور میں مالی سال 2017-18 میں گاڑیوں کے ایندھن کی پر3 کروڑ 50 لاکھ خرچ ہوئے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار دور میں مالی سال 2020-21 میں گاڑیوں کےایندھن پر2 کروڑ 70 لاکھ خرچ کئے گئے۔

اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ آفس سمیت پنجاب میں شاہ خرچیوں کا کلچرختم کردیا گیا ہے، ماضی کی حکومت نے سرکاری خزانے کو مال مفت کی طرح اڑایا، عوام کے وسائل پر سب سے پہلا حق عوام کاہے نہ کہ اشرافیہ کا، ہم قومی وسائل کی پائی پائی کے امین ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اشرافیہ اور مافیا نے مل کر ملک کے وسائل کو لوٹا ہے، ہم نے مافیا کی لوٹ مار کا خاتمہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -