تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پی آئی اے کی پرواز سے متعلق غلط اعلان پر دوڑیں لگ گئیں

گلگت ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن (سی اے اے) ویجی لینس انچارج کے پرواز سے متعلق غلط ‏اعلان پر مسافر رُل گئے۔

گلگت سے اسلام آباد جانے والے مسافروں کو ایئرپورٹ سے واپس کر دیا گیا تاہم چند لمحوں بعد ‏اعلان کیا گیا کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 607 کا رخ دوبارہ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

پی آئی اے عملے نے فلائٹ سے متعلق کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا تو کنٹرول ٹاور نے پرواز معمول ‏کے مطابق تھوڑی دیر میں لینڈ کرنے کا کہا۔

یہ سن کر پی آئی اے عملے کی دوڑیں لگ گئیں اور مسافروں کو پارکننگ سے واپس لانا پڑا۔ ‏مسافروں کو وضاحت پیش کی گئی لیکن غلط بیان سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ویجی لنس انچارج سےمتعلق ایئرپورٹ کو شکایت کی گئی جس پر ایئرپورٹ منیجر نے ویجی لینس ‏انچارج کومعطل کرتے ہوئے تحقیقات کاحکم دے دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں