The news is by your side.

Advertisement

مسافروں کیلئے محکمہ ریلوے کا اہم اعلان

لاہور: محکمہ ریلوے نے جناح ایکسپریس دوبارہ چلانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جناح ایکسپریس کو5فروری کو لاہور سے کراچی کے لیے چلایا جائے گا۔ جناح ایکسپریس کو 25مارچ2020کو کورونا کی وجہ سے بند کیا گیا تھا۔

وبائی صورت حال پر کنٹرول پانے کے بعد حکومت کی جانب سے ایس او پیز کے تحت ٹرینیں چلائی جارہی ہیں لیکن جناح ایکسپریس پانچ فروری سے بحال ہوجائے گا۔

ریلوے بکنگ سسٹم کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

جناح ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں پر سفر کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر لازمی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ کے بعد عارضی طور پر تمام ٹرینیں بند کردی گئی تھیں۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں محکمہ ریلوے کا بکنگ سسٹم بند ہوگیا تھا جس کے باعث مسافرں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم انتظامیہ نے متبادل سسٹم بحال کردیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں