The news is by your side.

Advertisement

اسلام آباد میں مثبت کورونا کیسز کی شرح کم ترین سطح پر آگئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے مثبت کیسز کی شرح کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ 24گھنٹوں کے دوران 111 کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی، اسی دورانیے میں 4114 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق 24گھنٹے کے دوران مثبت کورونا کیسز کی شرح2.7فیصد رہی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر میں2.7فیصد کورونا کیسز کی کم ترین شرح ہے۔

دوسری جانب صوبہ بلوچستان میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 3.67 فیصد رہی، محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 24 گھنٹے میں 14 سو 98 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 55 مثبت آئے۔

ملک میں کورونا کے مزید 92 مریض چل بسے، این سی او سی رپورٹ

خیال رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کرونا وائرس سے 92مریض جاں بحق جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار500کے قریب پہنچ گئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں