تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

علی گیلانی کو نشان پاکستان سے نوازنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد: سینیٹ میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی قربانیوں کو سراہنے کی قرادر متفقہ طور پر منظور کر لی گئی جب کہ جمعہ کو عام تعطیل کی قرارداد کو مؤخر کر دیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے سید علی گیلانی کی قربانیوں کو سراہنے کی قرادر پیش کی جو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ 90سالہ علی گیلانی کی بلاجوازمسلسل نظربندی پرخدشات کا اظہار کرتے ہیں، وزیراعظم ہاؤس کےقریب بنی یونیورسٹی کو سید علی گیلانی سے موسوم کیا جائے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ سید علی گیلانی کو طویل خدمات اور قربانیوں پر نشان پاکستان سے نواز جائے اور سید علی گیلانی کی جدوجہد کوقومی وصوبائی تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے۔

بعدازاں سینیٹر سراج الحق کی جانب سے بروز جمعہ عام تعطیل کی قرارداد ایوان میں پیش کی گئی تو حکومت اور مسلم لیگ ن کی جانب سے قرارداد کی مخالفت سامنے آئی۔

وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ دنیا میں اتوار کو کاروبار بند ہوتا ہے اور پاکستان میں بھی کاروبار نہیں ہوسکتا۔

سراج الحق نے کہا کہ جمعہ کو ڈیوٹی سے لوگ عبادت کےلیےجانےسے رہ جاتےہیں ہمارے ملک میں 3دن چھٹیاں منائی جاتی ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جمعےکوعام تعطیل کی قرارداد کو آئندہ اجلاس تک مؤخر کرتے ہیں اور قرارداد کو بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں زیر بحث لائیں گے۔

Comments

- Advertisement -