تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

انسداد ڈینگی کیلئے مشترکہ کوششوں کے نتائج حوصلہ افزا ہیں، ظفر مرزا

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کی منصوبہ بندی پرقومی پالیسی تشکیل دی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت انسداد ڈینگی سے متعلق اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں سیکریٹری ہیلتھ، جڑواں شہروں کی انتطامیہ اور اسپتالوں کے سربراہان شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران ڈینگی کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا، ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ مؤثر اقدامات سےڈینگی کی صورتحال میں نمایاں کمی آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انسداد ڈینگی کی منصوبہ بندی پرقومی پالیسی تشکیل دی جارہی ہےآئندہ سال پالیسی کے تحت مؤثر اقدامات کریں گے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت کا مزید کہنا تھا کہ انسدادڈینگی کیلئےمشترکہ کوششوں کے نتائج حوصلہ افزاہیں، رسپانس ٹیمیں اسی طرح لگن اورجذبےکیساتھ کام کریں ۔

اسپتالوں میں ڈینگی سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل دستیاب ہیں: ڈاکٹر ظفر مرزا

یاد رہے کہ رواں ماہ 2 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں ڈینگی سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل دستیاب ہیں، ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کے لیے بھرپور اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -